اہل بلوچستان کو دہشت گردی وبدامنی کی رحم وکرم پرنہیں چھوڑ یں گے ٬جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امراء ڈاکٹر محمد ابراہیم ٬بشیرا حمدماندائی ٬زاہدا ختر بلوچ کامشترکہ بیان

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 18:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2016ء) جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امراء ڈاکٹر محمد ابراہیم ٬بشیرا حمدماندائی ٬زاہدا ختر بلوچ نے کہا کہ ہم اہل بلوچستان کو دہشت گردی وبدامنی کی رحم وکرم پرنہیں چھوڑ یں گے سانحہ سول ہسپتال ٬سانحہ پی ٹی سی جیسے بڑے سانحات کے بعد بھی حکمرانوں کو سب ٹھیک نظر آرہا ہے جو لمحہ فکریہ ہے حکمرانوں کو صرف اپنے بچوں کی فکر ہے انہیں غریب کی بچوں کی کوئی فکر نہیں جس کی وجہ سے غریب خواتین بیوہ ٬بچے یتیم ہورہے ہیں بلوچستان میں صرف حکمران محفوظ خوشحال اور مالامال ہیں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی قیادت میں عوام کو متحرک کر رہے ہیں ۔

حکومت سانحات کی روک تھام کیلئے مخلصانہ کام کریں ۔بڑے بڑے سانحات کے بعد بھی کسی وزیر وحکومتی نمائندے کا مستعفی نہ ہونا حکمرانوں کاعوام کے بجائے اقتدار سے محبت کی دلیل ہے انہوں نے کہاکہ عوام کی ٹیکس وخون پسینے کی کمائی کے تیس ارب روپے حکمرانوں کی سیکورٹی پر خرچ ہورہے ہیں جبکہ عوام کا کوئی پوچھنے والاکوئی نہیں ۔

(جاری ہے)

پے درپے دلخراش واقعات کے بعد اور بار جنازے اُٹھانے کے بعد اب ہمارے پاس تسلی کے الفاظ بھی ختم ہوگیے ہیں حکمران اعلیٰ سطح پربڑے بڑے اجلاس واے پی سی تو کر لیتے ہیں مگر ان کی اعلانات وفیصلوں پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام نہ ہوسکی حکمرانوں کی حفاظت پر تو غریب عوام کے ٹیکسوں کے کروڑوں روپے خرچ ہورہے ہیں مگر غریب عوام کاکوئی پوچھنے والا نہیں ۔

حکومت مجرموں کو پکڑیں اس بہانے عام غریب عوام کو تنگ نہ کریں۔پولیس اہلکارو ں نے ملک وملت پر جان نچھاور کرتے ہوئے شہادت کا عظیم رتبہ حاصل کیا یہ غریب خاندان کے چراغ تھے حکومت ان غریب خاندانوں کی مناسب مالی مدکریں ان کے یتیم بچوں کی کفالت تعلیم وروزگارکابھی انتظام کریں جماعت اسلامی ان غریبوں کے دکھ دردمیں شامل ہیں ۔ اب حکمرانوں سیاسی قوتوں کو ملک کراخلاص کیساتھ امن کے قیام کیلئے مخلصانہ کوششیں کرنی چاہیے تاکہ خدانخواستہ غریب عوام کوکوئی اور زخم نہ سہنا پڑے ۔

متعلقہ عنوان :