ڈیرہ اللہ یار میں جمعیت علماء اسلام (ف) کی سانحہ کوئٹہ کے حوالے سے احتجاجی ریلی

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 18:40

حمید آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2016ء) ڈیرہ اللہ یار میں جمعیت علماء اسلام (ف) کی جانب سے سانحہ کوئٹہ کے حوالے سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جو مولاناشفیع محمد لاشاری سے کے مدرسہ سے شروع ہوئی اورمختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی ٹی چوک پر جلسہ کی شکل اختیار کرگئی۔ ریلی کے شرکاء کے ہاتھوں میں پلے کارڈاٹھا رکھے تھے جن پر سانحہ کوئٹہ کے شہدائے کے حوالے سے الفاظ درج تھے ریلی میں کثیر تعدادمیں لوگوں نے شرکت کی اور موجودہ حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی ۔

(جاری ہے)

جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے جعفرآباد کے ضلعی امیر ڈاکٹر حفیظ الرحمن کھوسہ ودیگر کاکہا کہ سانحہ آٹھ آگست کے زخم اب تک تازہ تھے کہ ظالم دہشت گردوںنے ایک بار پھر با آسانی کے ساتھ پولیس ٹریننگ سینٹر پر وار کرکے 61 پولیس جوانوں کو شہید کیا اور 122سے زائد پولیس اہلکاروں کو زخمی کردیا موجودہ حکومت بلوچستان امن امان برقرار راکھنے میں مکمل طور ناکام ہوچکی ہے آئے روز کوئٹہ میں بڑی سانحہ رونما ہورہی ہیں حکومت بلو چستان عوام کو تحفظ بھی فراہم نہیں کرسکتا ہے عوام آئے روز اپنے پیاروں کی میتیں اٹھانے پر مجبور ہیں حکومت بلوچستان نے بے حسی کی انتہا کردی کہ لواحقین پولیس ٹریننگ سینٹر میں شہید پولیس اہلکاروں کو ایمبولینس گاڑی کے بجائے عام گاڑیوں کے چھتوں پر میتیں لے جانے پر مجبور تھے ایسے بے حس حکمرانوں کو مستعفی ہو جانا چاہیے کیونکہ وہ حکومت کرنے کے لائق نہیں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :