ژوب ٬ خانہ بدوشوں کی گاڑی کھائی میںگرنے سے بچے اور خواتین سمیت5 افراد جاں بحق٬12 زخمی

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 18:40

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2016ء) مغل کوٹ کے قریب ڈیرہ اسماعیل خان روڈ پر خانہ بدوشوں کی گاڑی کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ایک بچے اور خواتین سمیت5 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان روڈ پر مغل کوٹ کے قریب خانہ بدوشوں کی گاڑی کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ایک سالہ بچہ اور 4 خواتین موقع پرجاں بحق ہوگئیں جبکہ 12 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے اس سلسلے میںمزید کاروائی جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :