فیصل آباد میں گدھوں کی کھا لیں اتارنے والا گروہ سرگرم

ایک ہی رات میں ایک ہی جگہ پر7گدھوں کی کھا لیں اتار لی گئیں

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 18:27

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2016ء)گدھوں کی کھا لیں اتارنے والا گروہ سرگرم ایک ہی رات میں ایک ہی جگہ7گدھوں کی کھا لیں اتار لی گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق تھا نہ کھڑ ڑیانوالہ کے علاقعہ شریں وا لہ میں ایک رات میں ایک ہی جگہ 7گدھوں کی کھا لیں اتار کر نا معلوم افراد رفو چکر ہو گئے گدھوں کی کھا لیں فرو خت کر نے وا لا گروہ گز شتہ 2ماہ سے سر گرم ہے جو اب تک فیصل آباد کے مختلف علاقوں سے 30سے زا ئد گدھوں کی کھا لیں اتار چکا ہے ضلعی پو لیس گدھوں دشمن اس گروہ کا سراغ لگا نے میں مکمل طور پر نا کام ہو گئی اور گدھوں کی گمشدگی کا مقدمہ درج کر نے سے بھی گریزاںہے۔