میاں چنوں‘پولیس کی کارروائی ‘ڈکیتیوں میں ملوث خالی گینگ کے 3ارکان سرغنہ سمیت گرفتار

ملزمان کے قبضہ سے موٹر سائیکل٬ہزاروں کی نقدی اور اسلحہ برآمد

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 18:27

میاں چنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2016ء) تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی٬شہر اور گردونواح میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے خالد عرف خالی ڈکیت گینگ کے تین ارکان سرغنہ سمیت گرفتار٬موٹر سائیکل٬ہزاروں کی نقدی اور اسلحہ برآمد٬تفصیلات کے مطابق میاں چنوں ڈی پی او خانیوال جہانزیب نذیر کی ہدایت پر ڈی ایس پی میاں چنوں کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی میاں چنوں ملک نذر عباس نے پولیس نفری کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے شہر اور گردونواح میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے خالد عرف خالی ڈکیت گینگ کے تین ارکان کو سرغنہ خالد ولد بشیر احمد ٬فیصل علی٬علی رضا کو گرفتار کرکے ملزمان سے ایک موٹر سائیکل٬ہزاروں روپے کی نقدی اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا٬ایس ایچ او تھانہ سٹی نے بتایا کہ گرفتار ہونیوالے ڈاکو شہریوں کیلئے خوف کی علامت بنے ہوئے تھے ٬جنکو پکڑنے کیلئے ایک ٹیم تشکیل دی گئی تھی٬ٹیم نے دن رات کی محنت کے بعد ڈکیت گینگ کو پکڑ ا ہے۔

متعلقہ عنوان :