25ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز سمیت 75جوڈیشل افسروں نے 10روزہ تربیتی کورس مکمل کرلیا

پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں جنرل ٹریننگ پروگرام کے تحت اکتیس اکتوبرسے تربیتی کورس کا دوسرا بیج شروع ہوگا

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 18:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2016ء) پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں پچیس ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز سمیت 75جوڈیشل افسروں نیدس روزہ تربیتی کورس مکمل کرلیا۔تفصیلات کے مطابق جنرل ٹریننگ پروگرام کے تحت مزید 75ججزاکتیس اکتوبرسے تربیتی کورس کاآغازکریں گے۔تربیتی کورس کرنیوالوں میں 25 ایڈیشنل سیشن ججز 50 سول ججز شامل پنجاب جوڈیشل اکیڈمی سے 75 جوڈیشل افسروں نے تربیتی کورس مکمل کرلیا ہے پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں لاہورسمیت پنجاب بھرسے تعلق رکھنے والے پچیس ایڈیشنل سیشن ججزاورپچاس سول ججز نے دس روزہ تربیتی کورس مکمل کرلیا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹرپنجاب جوڈیشل اکیڈمی چوہدری محمد سلیم نے کو رس مکمل کرنیوالوںمیں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کیے پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں جنرل ٹریننگ پروگرام کے تحت اکتیس اکتوبرسے تربیتی کورس کا دوسرا بیج شروع ہوگا۔افتتاحی سیشن سیڈی جی پنجاب جوڈیشل اکیڈمی عظمی اخترچغتائی شرکا ججزسے خطاب کریں گی اکتیس اکتوبر سے شروع ہونیوالے تربیتی کورس میں لاہورکے ایڈیشنل سیشن جج محمد اختربھنگو٬محمد اشفاق٬سول ججزسامع اللہ٬منزہ رانا ٬ شہبازگلزار٬نوشین افضل٬عذرا نسیم سمیت صوبہ بھر کی ضلعی عدالتوں سی25 ایڈیشنل سیشن ججزاورپچاس سول ججزشرکت کریں گے۔