پرویز رشید مستعفی ہو کر قومی مجرم ثابت ہو ئے ‘ قومی سلامتی سے متعلق خبر لیک کر کے پرویز رشید نے ملک سے غداری کی‘ خبر لیک کرنے کے معاملے میں ملوث تمام افراد غداری کے مرتکب ہوئے ‘کچھ ملک سے بھاگ رہے ہیں‘عدلیہ نوٹس لے اور تمام غداروں کے نام ای سی ایل میں ڈال کرآرٹیکل 6کے تحت ان کیخلاف غداری کے مقدمات قائم کرے
آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد کاپرویز رشید کے مستعفی ہونے پر رد عمل کا اظہار
ہفتہ 29 اکتوبر 2016 18:25
(جاری ہے)
پرویز رشید اپنی وزارت سے مستعفی ہوکر یہ بات ثابت کر چکے ہیں کہ انہوں نے خبر لیک کر کے قومی سلامتی کو نقصان پہنچایا۔
انہوں نے وطن سے غداری کا ارتکاب کیا ہے۔ خبر لیک کرنے کے معاملے میں ملوث کچھ لوگ ملک سے باہر بھاگ رہے ہیں۔تحقیقات کر کے اس غداری میں ملوث تمام افراد کو بے نقاب کیا جائے۔غداری کے مرتکب افراد ثبوتوں کے ساتھ قوم اور عدلیہ کے سامنے ہیں۔اب قوم اور عدلیہ انصاف کرے اور اصل غداروں کو کیفرکردار تک پہنچائے۔ انہوں نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ خبر لیک کرنے کے معاملہ پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے تمام متعلقین کے نام فوری طور پر ای سی ایل میں ڈال کر آرٹیکل 6کے تحت ان کے خلاف مقدمات قائم کئے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ ہمیشہ غلط کام کر کے دوسروں کے سر ڈالتی ہے اور انہیں قربانی کا بکرا بناتی ہے۔ ملک و قوم کے غداروں کو نشان عبرت نہ بنایا گیا تو ذمہ دار اداروں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.