2 نومبر اسلام آباد دھرنے میں ہر حال میں شرکت ہو گی‘حکومت تشدد بندکر دے ‘عوام کی ہی جیت ہو گئی‘عوامی سمندر کا راستہ روکنا اب حکومت کے بس کی بات نہیں ہیں

جوائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ (ق)لاہورمیاں کامران سیف کا بیان

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 18:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2016ء)پاکستان مسلم لیگ کے راہنما و جوائینٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ 2 نومبر اسلام آباد دھرنے میں ہر حال میں شرکت ہو گی ملک میں دو بادشاہ کی حکومت اب زوال کے قریب ہے۔جمہوریت جمہوریت کا راگ الاپنے والے حکمرانوں نے پر امن کنونشن کے شرکا پر دھاوابولا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ سیاسی کارکنوں کی گرفتاری اور بے جا تشدد کرنے سے عوام کی ہی جیت ہو گی۔میاں کامران سیف نے کہاق لیگ چودھری پرویز کے حکم ہر حکمرانوں کے ایوان اور درودیوار کی اینٹ بجا دے گی۔پرامن کارکنوں پر لاٹھی چارج کرکے انہیں گرفتار کرنا جمہوری نظام میںنہیں ہوتا ہمارے حوصلے بلند ہیں جیل جانے سے نہیں درتے کرپٹ حکمرانوں سے نجات دلانے کے جمہوری اصولوں پر قائم ہیں۔ حکومت کارکنوں کی گرفتاریاں بند کرے اور گرفتار کارکننان کو فی الفور رہا کرے اور ہمارے مطالبات منظور کرے