پنجاب یونیورسٹی شعبہ اردو کے زیر اہتمام معروف شاعر خالد شریف کے ساتھ ایک ادبی نشست

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 18:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2016ء) پنجاب یونیورسٹی اورینٹل کالج شعبہ اردو کی اد بی تنظیم انجمن اردو کے اہتمام ملک کے معروف شاعر خالد شریف کے ساتھ ایک ادبی نشست کا انعقاد کیا گیاجس میں چیئرمین شعبہ ڈاکٹر محمد کامران ٬ ڈاکٹر ضیائ الحسن ٬ فیکلٹی ممبران اور طلبا?طالبات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد کامران نے کہا کہ وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران شعروادب کی سرپرستی کرتے ہیں اسی لئے اورینٹل کالج کی فضائ شعرو ادب کی خوشبو سے مہکتی رہتی ہے۔

انہو ںنے کہا کہ خالد شریف انکم ٹیکس کے محکمہ میں اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے اور قبل از وقت ریٹارئرمنٹ لینے کے بعد ما ورا کے نام سے ایک اشاعتی ادارہ بنا یا جس سے ایک ہزار سے زائد شعری مجموعے شائع ہوچکے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ خالد شریف کی غزل تغزل اور عصر ی شعور کا خوب صور ت امتزاج ہے۔ اس موقع خالد شریف نے اپنے شعری سفر پر روشنی ڈالنے کے علاوہ بہت سی غزلیں بھی سنائیں جنہیں حاضرین نے خوب سراہا۔

متعلقہ عنوان :