رائیونڈی جمہوریت ضیائی آمریت سے بدترہے نوازشریف نے ڈکٹیٹر ضیائ الحق کے مشن کی تکمیل کابیڑااٹھایا تھا

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی کا بیان

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 18:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2016ء) پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ رائیونڈی جمہوریت ضیائی آمریت سے بدتر ہے۔ حکمرانوں میں شرافت نہیں وہ صرف نام کے شریف ہیں۔شہریوں کوناحق تھانوں میں بندکرناشہربندکرنے سے بڑاگناہ ہے۔حکومت کاڈنڈا بردارایجنڈا آبیل مجھے مار کے مترادف ہے۔پاکستان ایک جمہوری اورفلاحی ریاست ہے ٬اس ملک میںڈنڈے کے زورپرحکومت نہیں کی جاسکتی۔

میاں نوازشریف نے ضیائ الحق کے مشن کی تکمیل کابیڑااٹھایا تھا ٬موصوف سے کچھ بعید نہیں۔سیاسی کارکنان کی گرفتاریاں جمہوریت کی ضد ہے ٬شریف برادران نے ضیائی آمریت کی یادتازہ کردی۔گرفتارکارکنان کوفوری رہا کیا جائے ٬پاناما لیگ اپنااقتداربچانے کیلئے پاکستان کوپولیس اسٹیٹ نہ بنائے۔

(جاری ہے)

وہ فردوس پارک میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔

محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی نے جمہوریت کی بحالی کیلئے قربانیاں دیں ٬ہم کسی جماعت کے کارکنان پربہیمانہ تشدد برداشت نہیں کریں گے۔ہم نے ضیائی آمریت اورپرویز آمریت میں تشدد سہا ہے ٬جمہوری ادوارمیں سیاسی کارکنان پابندسلاسل نہیںکئے جاسکتے۔انہوں نے کہا کہ اگر شریف برادران کرپشن میں ملوث نہیں توپھر وہ تلاشی دینے سے کیوں ڈرتے ہیں۔

چوروں کااحتساب ضرورہوگا ٬ حکمران آمروں کی زبان استعمال نہ کریںاورطاقت استعمال کرنے کی بجائے جمہوری قوتوں کے ساتھ مذاکرات کی میز پربیٹھیں۔پیپلزپارٹی بھی احتساب کی حامی ہے لیکن ہم شہربندکرنے کیخلاف ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کسی ماورائے آئین اقدام پرخاموش نہیں رہے گی۔حکومت کی ہرزیادتی اورانصافی کیلئے سب سے زیادہ تواناآواز ہماری ہوگی۔

متعلقہ عنوان :