موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی نزلہ٬ زکام٬ کھانسی اور گلے کی بیماریوں میں اضافہ ہونے لگا ہے‘ ڈاکٹر محمد محسن

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 18:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2016ء) موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی نزلہ٬ زکام ٬ کھانسی اور گلے کی بیماریوں میں اضافہ ہونے لگا۔ کولڈڈرنکس٬ ٹھنڈے مشروبات بند کر دیں٬ گرم پانی کے غرارے اور گرم مشروبات استعمال کریں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارپروفیسر ڈاکٹر محمد محسن٬ ڈاکٹر محمد عامر دائود٬ ڈاکٹر رمضان ہاشمی٬ ڈاکٹر محمد افضل میو٬ڈاکٹر صومیہ دا?د٬ ڈاکٹر علی محمد بلال٬ ڈاکٹر محمد اسلم جوئیہ٬ ڈاکٹر غلام نبی تجسس٬ ڈاکٹر وارث علی٬ ڈاکٹر انعم ہاجرہ اور ڈاکٹر ثناء منظورنے میڈیکل آکو پنکچرایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام موسم سرم اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے منعقدہ مجلس مذاکرہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے بتایا کہ خشک موسم اور بے جا آلودگی ٹھنڈ ے پانی اور چٹ پٹی اشیاء کا استعمال سے نزلہ٬ زکام٬ کھانسی اور گلے کے امراض میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ان بیماریوں کا شکار چھوٹے بچے اور بوڑھے زیادہ ہوتے ہیں۔ لہذا والدین بچوں کی دیکھ بھال میں کوتاہی نہ برتیں۔ بچے ٬ بوڑھے٬ جوان مردوخواتین فوری طور پر ٹھنڈے پانی٬ کولڈ ڈرنکس٬ کھٹے مشروبات٬ چٹ پٹی تلی ہوئی اشیاء اور غیرمعیاری بناسپتی گھی وغیرہ کے استعمال سے پرہیز کریں۔

متعلقہ عنوان :