مریض پرمبینہ تشددپروائے ڈی اے کی آوٹ ڈور اور ان ڈور میں ہڑتال تیسرے روزبھی علاج معالجہ معطل رہا

میوہسپتال کی ایمرجنسی کے باہردوڈاکٹرزگروپوں میں تصادم٬ڈاکٹرشہریاراورڈاکٹرشعیب نیازی زخمی ‘ہڑتالی ڈاکٹروں پرانڈے بھی برسائے

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 18:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2016ء) مریض پرمبینہ تشددپروائے ڈی اے کی آوٹ ڈور اور ان ڈور میں ہڑتال تیسرے روزبھی علاج معالجہ معطل رہا مریض در بدر ہوتے رہے جبکہ میوہسپتال کی ایمرجنسی کے باہردوڈاکٹرزگروپوں میں تصادم٬ڈاکٹرشہریاراورڈاکٹرشعیب نیازی زخمی ‘ہڑتالی ڈاکٹروں پرانڈے بھی برسائے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میو ہسپتال میں زیر علاج مریض اور اس کے لواحقین پر مبینہ تشدد کی پاداش میں وائے ڈی اے میو ہسپتال کے رہنما ڈاکٹر شہریار نیازی اور پی جی ٹرینی ڈاکٹر مظہر رفیق کے خلاف محکمہ صحت کی کارروائی پر ینگ ڈاکٹرز تین روز سے سراپا احتجاج ہیںوائے ڈی اے کی جانب سے میو ہسپتال کے آوٹ ڈور اور ان ڈور میں ہڑتال کی گئی ہے جس سے مریض علاج معالجے سے ہی محروم ہوگئے ہیں ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے مطالبہ کیا گیاہے کہ ڈاکٹر شہریار نیازی اور ڈاکٹر مظہر رفیق کی پوسٹ گریجوایشن ٹریننگ سے برطرفی کا فیصلہ واپس لیا جائے ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اگر مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو ہڑتال جاری رہے گی دوسری جانب میوہسپتال کی ایمرجنسی کے باہرڈاکٹروں کے ایک گروپ کی جانب سے ہڑتالی ڈاکٹرزپرانڈے برسائے گئے جب کہ دونوں گروپوں کے درمیان ہاتھاپائی بھی ہوئی جس کے نتیجے میں ڈاکٹرشہریارنیازی اورڈاکٹرشعیب نیازی معمولی زخمی ہوگئے ڈاکٹرشہریارنیازی نے الزام عائدکیاہے کہ ان کے مدمقابل ڈاکٹرشعیب نیازی نے ان پرچھری سے حملہ کرکے زخمی کیاہے ٬دوسری جانب شعیب نیازی گروپ نے تردیدکرتے ہوئے کہاہے کہ ایساکوئی واقعہ پیش ہی نہیں آیا۔

متعلقہ عنوان :