جیانگ چائو لیانگ کو چینی صوبہ ہوبی کا پارٹی سربراہ مقرر کر دیا گیا

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 17:39

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2016ء) ہفتے کو اعلان کئے جانیوالے چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے فیصلے کے مطابق جیانگ چائو لیانگ کو چینی کمیونسٹ پارٹی کی ہوبی صوبائی کمیٹی کا سیکرٹری مقرر کردیا گیا ٬جیانگ جو کہ صوبہ جیلن کے سابق گورنر بھی ہیں کو سی پی سی ہوبی پراونشل کمیٹی اور اس کی مجلس قائمہ کا بھی رکن مقرر کیا گیا ہے۔