چند دنوں میں مخالفین کا سیاسی مستقبل ختم ہوجائیگا٬ہم کسی سے خوفزدہ ہونے والے نہیں٬مسلم لیگ (ن) اب بھی 5سال پورے کریگی ٬ اگلی5 سال بھی ہماری حکومت کے ہوں گے٬سیاسی مخالفین سمجھتے ہیں اگر ترقی کا سفر جاری رہا تو 2018میں ان کی سیاست کا مکمل ختم ہوجائے گی ٬ 2013میں اقتدار سنبھالا تو ملک کو مختلف چیلنجز درپیش تھے٬لوڈشیڈنگ٬معیشت کی تباہ کن حالت اور دہشتگردی جیسے چیلنجز تھے٬2018میں مکمل لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیا جائیگا٬بجلی کے نرخ18 سے 10روپے پر آگئے ہیں

وزیراعظم نوازشریف کاپھول نگر میں عوامی جلسے سے خطاب٬ لفٹ گیشن اسکیم کیلئے 30 کروڑ٬ٹیکنیکل کالج٬گیس کی فراہمی کیلئے 50کروڑ روپے اور دیگر منصوبوں کیلئے فنڈز کا اعلان وزیراعظم کی آمدپرکارکنوں کے دیکھو دیکھو کون آیا٬’’ شیر آیا شیر آیا ‘‘ کے نعرے نوازشریف کو جلسہ گاہ آمد پر روائتی پگڑی پیش ٬پھولوں کے ہار پہنائے گئے ٬وزیراعظم کا ہاتھ ہلا کر نعروں کا جواب

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 17:39

پھول نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2016ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ انشاء اللہ مسلم لیگ (ن) اب بھی 5سال پورے کرے گی اور اگلے پانچ سال بھی ہماری حکومت کے ہوں گے٬سیاسی مخالفین سمجھتے ہیں اگر ترقی کا سفر جاری رہا تو 2018میں ان کی سیاست کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا٬چند دنوں کی بات ہے مخالفین کا سیاسی مستقبل ختم ہوجائیگا٬ ہم کسی سے خوفزدہ ہونے والے نہیں ٬ ہمارے مخالفین کو ایسا جلسہ کرنے میں دو ماہ لگ جاتے ہیں ہم ایک دن میں کرجاتے ہیں٬ 2013میں اقتدار سنبھالا تو ملک کو مختلف چیلنجز درپیش تھے٬لوڈشیڈنگ٬معیشت کی تباہ کن حالت اور دہشتگردی جیسے چیلنجز تھے٬2018میں مکمل لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیا جائیگا٬بجلی کے نرخ18روپے سے 10روپے پر آگئے ہیں۔

وہ ہفتہ کو یہاں قصور میں یہاں پھول نگر میں عوامی جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے پھول نگر میں لفٹ گیشن اسکیم کیلئے 30 کروڑ٬ٹیکنیکل کالج٬گیس کی فراہمی کیلئے 50کروڑ روپے اور دیگر منصوبوں کیلئے فنڈز کا اعلان بھی کیا٬وزیراعظم محمد نوازشریف کی جلسہ گاہ آمد پر کارکنوں کیطرف سے اور سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال ٬رکن قومی اسمبلی رانا محمد اسحاق اور رکن قومی اسمبلی رانا محمد حیات نے پرتباک استقبال کیا٬کارکنوں کیطرف سے وا شگاف نعرے لگائے گئے٬دیکھو دیکھو کون آیا٬’’ شیر آیا شیر آیا ‘‘ کے نعرے لگائے گئے۔

وزیراعظم نوازشریف کو جلسہ گاہ آمد پر روائتی پگڑی پیش کی گئی اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے ۔وزیراعظم نے ہاتھ ہلا کر عوام کے نعروں کا جواب دیا٬وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ پھول نگر آمد پر مجھے بہت خوشی ہوئی ہے٬عوام کی خدمت میں حاضر ہونا میرے لئے فخر کی بات ہے٬پھول نگر کے عوام نے مسلم لیگ (ن) سے کبھی بے وفائی نہیں کی٬آج کل میدان میں آنے والوں کو پھول نگر والوں نے کبھی گھاس نہیں ڈالی٬پھول نگر کو گیس کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔

محمد نوازشریف جو اعلان کرتا ہے اس پر عمل بھی کرتا ہے٬ہمارے مخالفین کو ایسا جلسہ کرنے کیلئے دو ماہ محنت کرنا پڑتی ہے۔آواز خلق نقارہ خدا ہوتی ہے٬عوام اطمینان رکھیں٬آپ کی حکومت پانچ سال پورے کرے گی٬مسلم لیگ (ن)کی حکومت آئندہ 5سال بھی پورے کرے گی٬کسی چیز سے مرعوب اور خوف زدہ ہونے والے نہیں ہیں۔نوازشریف نے کہا کہ نوازشریف گھبرانے والا نہیں٬ہم نے آمروں کی جیلیں کاٹی ہیں٬آمر جس جمہوریت کا مزالوٹ رہے ہیں٬یہ بڑی قربانی سے حاصل ہوئی ہے٬یہ عوام ہی ہے جنہوں نے خیبرپختونخوا میں ان کی حکومت بنائی٬2013میں مسترد ہونے کی وجہ سے آج یہ عوام سے انتقام لے رہے ہیں٬ان پر ظلم کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تین سال قبل جو خواب دیکھا تھا اس کی تعمیر کا وقت آگیا ہے٬روشن صبح طلوع ہونے کے آثار نظر آرہے ہیں٬آج کا پاکستان 2013کے مقابلے میں روشن اور خوشحال ہے٬معاشی ترقی٬ امن وامان کی بہتری اور توانائی کے حوالے سے آج صورتحال بہت بہتر ہے٬2018کا پاکستان آج سے بھی بہت بہتر اور روشن ہوگا۔وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا کہ 2018تک لوڈشیڈنگ کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہوجائیگا٬لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے ساتھ سستی بجلی بھی دستیاب ہوگی٬بجلی کے 18روپے کے نرخ10روپے تک آگئے٬یہ تمام کامیابیاں محنت اور لگن سے حاصل ہوئی ہیں٬بلوکی میں گیس سے چلنے والا پاور پلانٹ لگایا جارہا ہے٬سوچنے کی بات ہے کہ جو کام ہم نے شروع کئے وہ ماضی میں کیوں نہیں ہوئے٬ہمارے اندر عوام کا درد اور احساس ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت میں آنے کے بعد موٹرویز اور شاہراہوں کی تعمیری سلسلہ پھر شروع کیا٬لاہور سے اسلام آباد موٹرویز بنائی٬اب کراچی تک بنارہے ہیں٬گوادر میں بندرگاہ تعمیر ہورہی ہے٬ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ بہت قریب ہے٬دنیا معترف ہے کہ ہم ترقی کی راہ پر گامزن ہیں٬اقتصادی راہداری کے ذریعے طلوع ہونے والے سورج سے روشنی ہوگی٬راہداری کے تحت ملک بھر میں یکساں ترقی ہورہی ہے٬ہمارے سیاسی مخالفین ترقی کے عمل کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔

نواز شریف نے کہاکہ مخالفین سمجھتے ہیں کہ ترقی کا سفر جاری رہا تو 2018ء میں ان کی سیاست ختم ہو جائے گی ۔ پی آئی اے ‘ ریلوے ترقی کی راہ پر گامزن ہیں ۔ کھیتوں سے منڈیوں تک سڑکیں اور صاف پانی کے منصوبے لگ رہے ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف نے پھول نگر کو گیس کی فراہمی کیلئے 50 کروڑ روپے ‘ این اے 142‘ پی پی 183 اور 184 میں سوئی گیس کیلئے ایک ارب روپے کا اعلان کر دیا۔

و زیر اعظم نے کہاکہ رانا اقبال ‘ رانا حیات اور رانا محمد اسحاق نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا ۔ وزیر اعظم نے پھول نگر میں ترقیاتی کاموں کیلئے مزید ایک ارب روپے کا اعلان کیا۔ پھول نگر کو جدید ہائی وے کے ذریعے لاہور تا کراچی موٹر وے سے ملایا جائے گا۔ وزیر اعظم نے پھول نگر میں ٹیکنیکل کالج کے قیام کا اعلان کر دیا۔ خواہش ہے کہ پھول نگر ترقی کے لحاظ سے مثالی علاقہ بنے۔

پھول نگر پھول جیسا بنائیں گے۔ نواز شریف نے کہاکہ چند دنوں کی بات ہے مخالفین کا سیاسی مستقبل ختم ہو جائے گا۔ انشاء اللہ یہ 5 سال پورے کریں گے اور اگلے 5 سال میں ہماری حکومت کی ہو گی۔ وزیراعظم نے ’’لفٹ گیشن اسکیم‘‘ کیلئے 30کروڑ روپے کا اعلان کیا اور سڑکوں٬اسکولوں٬اسپتالوں٬پلوں اور پانی کیلئے مزید 100کروڑ روپے کا بھی اعلان کیا ہے٬این اے 141کیلئے 50کروڑ٬این اے 142 کیلئے 100کروڑ روپے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلی بار پاکستان میں اتنے بڑے پیمانے پر بجلی کے کارخانے لگ رہے ہیں٬انشاء اللہ 2018میں عوام ان کو پھر مسترد کر دے گی٬1999میں موٹروے لاہور تک آگئی تھی٬اس کو آگے ملتان٬کراچی آنا تھا٬آج موٹروے کو ہماری حکومت ہی آگے لے کر جارہی ہے٬بلوچستان میں بے شمار سڑکیں بن رہی ہیں٬دہشتگردی کیخلاف فوجی جوانوں نے بے مثال قربانیاں دیں ہیں٬ہم نے دہشتگردی کا مقابلہ کیا٬دہشتگردی ختم ہونے کے قریب ہے٬ہمارے سیاسی مخالفین ملکی ترقی کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں٬دنیا کہتی ہے پاکستان ترقی کے عروج پر جارہاہے۔(خ م)