بیرون ملک ملازمت کاجھانسہ دے کرشہری سے لاکھوں روپے ہتھیا لئے

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 17:35

ملتان۔29 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء) ممتازآبادکے علاقے میں دوافرادنے بیرون ملک میں ملازمت دلوانے کاجھانسہ دے کر شہری سے لاکھوں روپے ٬چیک حاصل کرلئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ممتازآبادکے علاقے میں سہیل نامی شخص سے خالق اورغلام مہدی نے اسے قطربھجوانے کاجھانسہ دے کر10لاکھ روپے حاصل کئے اورگارنٹی کے طورپر5لاکھ روپے کے چیک بھی حاصل کرلئے۔پولیس تھانہ ممتازآبادنے ملزمان کے خلاف دھوکہ دہی کامقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :