7500روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم نومبر کو ہو گی

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 17:35

فیصل آباد۔29 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء) سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیر اہتمام 7500روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم نومبر بروز منگل کو منعقد ہو گی۔مرکز قومی بچت فیصل آباد ریجن نے بتا یاکہ یہ رواں سال کی 28ویں جبکہ مجموعی طور پر 68ویں قرعہ اندازی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتا یا کہ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام ڈیڑھ کروڑ روپے کا ایک٬ دوسراانعام 50لاکھ روپے کے تین اور تیسرا انعام 93ہزار روپے کے 1696انعامات ہیں۔

انہوںنے بتا یا کہ اس قرعہ اندازی میں فی سیریز 1700انعامات دیئے جائیں گے۔انہوںنے بتایا کہ شفاف قرعہ اندازی کے سلسلہ میں ایک تقریب منگل کی صبح 10بجے سٹیٹ بینک آف پاکستان حیدر آبادمیں منعقد ہو گی جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شرکت کریں گی جن میں کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیب افراد کاچنائو کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :