احتجاج اور دھرنوں کی سیاست دفن ہو چکی٬ملک اسد اکرم کچھیلا

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 17:32

سرگودھا۔29 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ کی پالیسیوں اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اپنائی جانیوالی موثر حکمت عملی کے نتیجہ میں احتجاج اور دھرنوں کی سیاست دفن ہو چکی ہے۔ 2نومبر کو عمران خان کا اسلام آباد میں غیر منطقی احتجاج عوامی مینڈیٹ کی توہین کے زمرے میں آتا ہے۔ عمران خان اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لانے کے باوجودعوامی حمایت کا رُخ موڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) تحصیل سرگودھا کے صدر ملک اسد اکرم کچھیلا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنے انقلابی اقدامات کے ذریعے وطن عزیز میں ترقی و خوشحالی کے نئے سفر کا آغاز کیا ہے۔ مسلم لیگ ن کو ملنے والی یہ شاندار کامیابیاں عمران خان کو ہضم نہیں ہوئیں اور وہ حکومت گرانے کی سازشیں کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 20کروڑ عوام وزیراعظم کی پشت پر ہیں اس لئے حکومت احتجاج اور دھرنوں کی پرواہ کئے بغیر تعمیر و ترقی کی پالیسیوں پر تسلسل کیساتھ عمل درآمد جاری رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :