شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کا پولیس سے مدد لینے کا فیصلہ

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 17:32

سرگودھا۔29 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء) سرگودھا شہر کے بازاروں اور بلاکوں کو تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے پولیس اور ٹریفک پولیس کے اہلکاروں سے باقاعدہ طور پر مدد لینے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے تجاوزات کے خاتمہ کیلئے پہلے مرحلہ میں تاجر تنظیموں کو اعتماد میں لیا جائیگا اور انہیں تجاوزات ختم کرنے کیلئے ایک تاریخ دی جائیگی اس تاریخ کے بعد باقاعدہ طور پر تجاوزات کیخلاف بھرپور ایکشن کیا جائیگا ذرائع کے مطابق اس ایکشن کے دوران تجاوزات کنندگان کیخلاف مقدمات بھی درج کئے جائینگے ذرائع کا کہنا ہے کہ تجاوزات کی بھرمار نے شہر کا حسن تباہ کرکے رکھ دیا ہے تاجروں کو متعدد بار تجاوزات ختم کرنے کی ڈیڈ لائن دی گئی مگر قبضہ مافیا قبضے سے بعض نہ آئی جس پر انتظامیہ نے قبضہ مافیا سے بازاروں اور بلاکوں کو صاف کرنے کیلئے پولیس کی مدد طلب کرلی ہے اور آئندہ ماہ سے باقاعدہ طور پر تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :