شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے نتیجہ میں 3افراد زخمی٬ ملزم گرفتار

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 17:32

رینالہ خورد۔29 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء) شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 3افراد زخمی٬ زخمیوں کو تشویشناک حالت کے پیش نظر لاہوراور رورل ہیلتھ سنٹر رینالہ خورد منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق تھانہ سٹی رینالہ خورد کی حدود میں واقع چک نمبر 21ٹو ایل کے رہائشی عبدالقیوم کے بیٹے عبدالحکیم کی شادی کے دوران رسم حنا کی تقریب جاری تھی کہ ایک مہمان نے ہوائی فائرنگ شروع کردی جس کی زد میں آکر عقیل قاسم اور ایک نامعلوم مہمان زخمی ہوگئے دو زخمیوں کو رورل ہیلتھ سنٹر رینالہ خورد جبکہ شدید زخمی عقیل کو تشویشنا ک حالت کے پیش نظر جناح ہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا ہے ۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر ایک ملزم کو گرفتار کر کے سات افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :