گزشتہ روز گرفتار کیے گئے پی ٹی آئی اے کے 40 کارکنان رہا

مقامی عدالت نے رکن پنجاب اسمبلی اعجاز خان جازی سمیت پی ٹی آئی اے کے چالیس کارکنان کو رہا کرنے کا حکم دیا

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 17:31

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2016ء) گزشتہ روز گرفتار کیے گئے پی ٹی آئی اے کے 40 کارکنان رہا- راولپنڈی کی مقامی عدالت نے رکن پنجاب اسمبلی اعجاز خان جازی سمیت گزشتہ روز گرفتار کیے گئے پی ٹی آئی اے کے چالیس کارکنان کو رہا کر دیا٬ اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے بنی گالہ سے گرفتار چھ کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روزراولپنڈی سیگرفتار ایم پی اے اعجاز خان جازی کوپی ٹی آئی کیدیگرکارکنان کے ہمراہ راولپنڈی کے جوڈیشل مجسٹریٹ گلفام لطیف بٹ کیسامنے پیش کیاگیا۔ تحریک انصاف کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ کارکنان کو غیر قانونی طریقے سے گرفتار کیا ہے ٬ کارکنان بے قصور ہیں انکی ضمانت منظور کی جائے۔ عدالت نے اعجاز خان جازی سمیت دیگر کارکنان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ دریں اثنائ بنی گالہ کے باہر پولیس اہلکاروں کے ساتھ ہاتھا پائی کے دوران گرفتار ہونے والے چھ کارکنان کو جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد کے سامنے پیش کیا٬ عدالت نے چھ کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔