لاڑکانہ :جی ایم ابڑو اور عشرت عباس ابڑو پر مقدمات درج کرنے کے خلاف گسٹا کااحتجاج

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 17:31

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2016ء) ہائیر سیکنڈری اساتذہ تنظیم گسٹا کی جانب ضلعی صدر جی ایم ابڑو اور سینئر نائب صدر عشرت عباس ابڑو پر مقدمات درج کرنے کے خلاف لاڑکانہ میں گسٹا کی جانب سے پریس کلب کے سامنے عبدالصمد کھوکھر٬ گل محمد کھاوڑ٬ حاجی خان اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بلاجواز گسٹا ضلعی صدر جی ایم ابڑو اور سینیئر نائب صدر عشرت عباس ابڑو پر خیرپور کے ایک تھانے میں مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بااثر وڈیرے تعلیم کی بہتری نہیں چاہتے جس کے باعث اساتذہ کو تنگ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جی ایم ابڑو اور عشرت عباس ابڑو پر دائر مقدمات ختم کرکے ان کے ساتھ انصاف کیا جائے۔