لاڑکانہ : دھان کی کم قیمت اور زرعی ادویات کے قیمتوں میں اضافے کے خلاف عوامی ورکرز پارٹی کی احتجاجی ریلی

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 17:30

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2016ء) دھان کی کم قیمت اور زرعی ادویات کے قیمتوں میں اضافے کے خلاف لاڑکانہ میں عوامی ورکرز پارٹی کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جو شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب کے سامنے پہنچی جہاں احتجاجی مظاہرہ کرکے شدید نعرے بازی کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رہنماؤں کامریڈ بخشل٬ روشن کلہوڑو٬ خان غفار خان٬ مرتضیٰ کورائی اور دیگر نے کہا کہ دھان کی فی من قیمت 500 سے 600 مقرر کرکے سندھ کے آبادگاروں اور ہاریوں کو شدید مالی نقصان پہنچایا جارہا ہے جبکہ مارکیٹ میں زرعی ادویات کی قیمتوں میں بھی رکارڈ اضافہ کیا گیا ہے جس پر سندھ حکومت اور محکمہ زراعت نے تاحال نوٹس تک نہیں لیا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ دھان کی فی من قیمت 1500 روپے مقرر کرکے زرعی ادویات کی قیمتوں میں کمی لائی جائے۔