ملک کے موجودہ حالات میں عبوری حکومت تشکیل پاسکتی ہے۔سربراہ عوامی لیگ شیخ رشید

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 29 اکتوبر 2016 17:12

ملک کے موجودہ حالات میں عبوری حکومت تشکیل پاسکتی ہے۔سربراہ عوامی لیگ ..

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29اکتوبر2016ء) :عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پیشنگوئی کی ہے کہ ملک کے موجودہ حالات میں عبوری حکومت تشکیل پاسکتی ہے۔انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے حالات گھمبیرہوگئے ہیں ان حالات میں عبوری حکومت تشکیل پاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

شیخ رشید نے پی ٹی آئی کے دھرنوں کو طاقت کے زورپر روکنے اورانگریزی خبارمیں خبرلیک ہونے کی تحقیقات پروفاقی وزیراطلاعات ونشریات پرویزرشید کو وزارت سے فارغ کرنے اور وزیردفاع خواجہ آصف کے دبئی روانگی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے موجودہ کشیدہ حالات میں عبوری حکومت بھی تشکیل پا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :