ڈی سی او آفس اٹک میںڈینگی سے متعلق ایک اہم اجلاس کا انعقاد

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 17:27

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء) ڈینگی سے متعلق ایک اہم اجلاس اے ڈی سی اکرام الحق کی زیر صدارت میں ڈی سی او آفس اٹک میں منعقد ہوا٬ اجلاس میں محکمہ تعلیم, محکمہ صحت , ٹی ایم اوز,محکمہ تحفظ ماحولیات اور دیگر متعلقہ م محکموں کے افسران نے شرکت کی٬ اجلاس کو انٹامالوجسٹ ثاقب حفیظ نے بریفنگ میں بتایا کہ ضلع میں کن کن مقامات پر اس سلسلے میں اقدامات کئے جا رہے ہیں اور دیگر سرگرمیوں کے متعلق بریفنگ دی٬ اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے اے ڈی سی اکرام الحق نے کہا کہ ڈینگی کے خطرات سے نمٹنے کے لئے تمام محکمے بھرپور کوششیں کریں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی کی گنجائش نہیں ہے٬ انہو ںنے کہا کہ انتظامیہ محکمہ صحت اور دیگر سرکاری محکموں کے علاوہ عوام النا س کو بھی ڈینگی کے تدارک کے لئے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے٬ انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہیے کے وہ اپنے ارد گرد کے ماحول کو خشک اور صاف ستھرا رکھیں اور جہاں کہیں بھی گلی محلے اور کہیں بھی پانی کھڑاپایا جائے اس کی نکاسی کا انتظام کیا جائے اور متعلقہ محکموں کو فوری طور پر اس بارے آگاہ کیا جائے٬ انہوںنے کہا کہ اس کے علاوہ گھروں میں مچھر مار سپرے کیا جائے اور گھروں کے اندر ایسی جگہوں جہاں کہیں ڈینگی کے پیدا ہونے کا اندیشہ ہے وہاں فوری طور پر سپرے کیا جائے٬ اس کے علاوہ خود اور بچے پوری آستینوں والے کپڑے پہنیںاور رات کو سونے سے قبل مچھر مار لوشن کا استعمال کیا جائے٬ انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو متنبہ کیا کہ ڈینگی کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات میں کسی قسم کی کوتاہی ہر گز قابل قبول نہ ہو گی۔