مخالفین منفی پروپیگنڈہ کرنے کی بجائے عوام کو ملنے والی سہولیات زندگی پر اطمینان کا اظہار کریں٬ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 17:26

سرگودھا۔29 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء)حکو مت نے سوئی گیس ٬بجلی ٬کارپٹ روڈز ٬نالیاں ٬سولنگ اور ڈرینج کے لئے 3ارب 50کروڑ کے فنڈز جاری کر دیے ہیں٬مخالفین منفی پروپیگنڈے کرنے کی بجائے عوام کو ملنے والی سہولیات زندگی پر اطمینان کا اظہار کریں۔ ان خیالات کا اظہار ایم این اے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی اور ایم پی اے رانا منور غوث نے چک نمبر 127جنوبی اور چک نمبر 129جنوبی میں سوئی گیس افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا٬انہوں نے کہا کہ حلقہ میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دیں گے ٬انہوں نے کہا کہ چک نمبر 129جنوبی اور چک نمبر 127 جنوبی کی عوام کا سوئی گیس کا 60سال سے دیرینہ مطالبہ تھا جو ہم نے اپنے 3سالہ دور اقتدار میں پورا کر دیا ہے جبکہ چک نمبر 127جنوبی کے ڈیرہ جات اور کالونیوں کے لئے بھی200میٹروں سے الگ گیس کے میٹر لگوائے جائیں گے ٬ اس موقع انہوں نے مزید کہا کہ ہم حلقہ این اے 67کی عوام کو ضروریات زندگی کی ہر سہولت الیکشن 2018ء سے پہلے فراہم کریں گے٬حلقہ این 67کے 52گائوں اور34کالونیوں کے لئے سوئی گیس کی فراہمی کی مد میں ایک ارب 5کروڑ کے فنڈز جاری ہو چکے ہیں جو کہ محکمہ سوئی گیس کے اکائونٹ میں شفٹ ہو چکے ہیں٬انہوں نے کہاکہ ہمارے مخالفین منفی پروپگنڈے کرنے کی بجائے عوام کو ملنے والی سہولیات زندگی پر اطمینان کا اظہار کریںجبکہ انہوں نے جلد از جلد چک نمبر 129جنوبی اور127جنوبی کے لئے 3عدد واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کا بھی وعدہ کیا ہے جو کہ جون 2017سے پہلے نسب کر دئیے جائیں گے٬انہوں نے کہا کہ آپ ہمیں یونہی پیار دیتے رہیں ہم آپ کو ہر قسم کی ضروریات زندگی میسر کرتے رہیں گے ہم اپنے مخالفین کے گھروں تک بھی بجلی ٬ سوئی گیس پہنچائیںگے ٬ اس موقع پر ایم پی اے رانا منور غوث نے گائوں کے نوجوانوں کے لئے گرائونڈ کا اعلان کیا ۔

(جاری ہے)

تقریب میں ایم پی اے رانا منور غوث٬ڈاکٹر نجف علی بھٹی٬ رانا تنویر٬چوہدری وقاص ندیم و دیگر نے بھی خطاب کیے۔