ریجنل پولیس آفس سرگودھا میں اردل روم کا انعقاد

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 17:26

سرگودھا۔29 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء) ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا ذوالفقار حمید نے ریجنل پولیس آفس سرگودھا میں اردل روم کا انعقاد کیا جس میں انہوں نے افسران و ملازمان کو ڈیوٹی میں غفلت اور کوتاہی برتنے پر مختلف سزائیں سنائیں ۔ آر پی او سرگودھا نے اپیلوں کی سماعت کرتے ہوئے انسپکٹر احمد عباس اورسب انسپکٹرجواد گل کی سنشور کی سزا٬اسسٹنٹ سب انسپکٹرالطاف حسین کی500روپے جرمانہ کی دوسزائیں٬ہیڈ کانسٹیبل محمد چراغ کی ایک سال سروس کی ضبطگی اور سنشور کی سزا٬کنسٹیبل محمد جنید کی تنخواہ میں کمی کی سزا٬سابقہ ریکروٹ کنسٹیبلان راحیل سرور٬خالد حمید اور شاہد اقبال کی سروس سے برخاستگی کی سزااورکنسٹیبل ظفر عباس کی سالانہ اضافہ میںبندش کی ایک سال کی سزا اور سنشورکی سزا کے اپیلوں کے جوابات کو تسلی بخش نہ قرار دیتے ہوئے سزاؤں کو برقرار رکھا جب کہ سب انسپکٹر غلام سرور کی 2000روپے جرمانہ کی سزا کو 1000روپے جرمانہ میں تبدیل کیا۔

(جاری ہے)

ریجنل پولیس آفیسر نے شوکاز نوٹسز کی سماعت کرتے ہوئے سب انسپکٹرمحمد وقاص اور سب انسپکٹرعمران اعجاز سرورکو 6 ماہ سروس ضبطگی کی سزا٬ انسپکٹر غلام محمد اور سب انسپکٹر محمد نواز کو وارننگ کی سزا دی٬ ریجنل پولیس آفیسر ذوالفقار حمید نے کہا کہ جس طرح اچھی کارکردگی پر انعامات سے نوازا جاتا ہے اسی طرح ڈ یوٹی میں غفلت اور کوتاہی برتنے والوں کا احتساب بھی کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :