دی ایجوکیٹر پولیس پبلک سکول سرگودھا کے بچوں کی ٹیبلو کے مقابلہ جات میں پہلی پوزیشن

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 17:26

سرگودھا۔29 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء) دی ایجوکیٹر پولیس پبلک سکول سرگودھا کے بچوںنے نیسلے پاکستان پرائیویٹ لیمٹیڈکی طرف سے سالانہ نیسلے ہیلتھ کڈز ڈے کے موقع پر مختلف سکولوں کے درمیان لاہورمیں ٹیبلو کے مقابلہ جات میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ۔ کڈز ڈے کے موقع پر 18 سکولوں کے درمیان مختلف مقابلہ جات کا انعقاد پرل کانٹیننٹل ہوٹل لاہور میں کیا گیا٬ ان مقا بلوں میں کل 18سکولوں نے حصہ لیا٬ان میں اسلام آباد٬ راولپنڈی٬ملتان٬ پشاور٬لاہور اور ضلع سرگودھا کے اضلاع شامل تھے٬ دی ایجوکیٹر پولیس پبلک سکول سرگودھا کی طرف سے کل24طلباء و طالبات نے شرکت کی جو مقابلہ جات کروائے گے ان میں ٹیبلو٬اردو تقریری مقابلے٬انگریزی تقریری مقابلے٬کوئز شو اور سٹال لگانا شامل تھے٬دی ایجوکیٹر پولیس پبلک سکول سرگودھا نے ٹیبلو کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی جب کہ باقی مقابلہ جات میں بھی نمایاں کار کردگی کا مظاہرہ کیا٬ان مقابلوں کی مہمان خصوصی وفاقی وزیر صحت ایم این اے سائرہ افضل تارڑ تھیں٬تقریب کے آخر میں دی ایجوکیٹر پولیس پبلک سکول سرگودھا کی اول آنے والی ٹیم میں انعامات تقسیم کیے گئے اور پرنسپل دی ایجوکیٹر پولیس پبلک سکول سرگودھا کو بھی شیلڈ سے نوازا گیا٬انعام وصول کرنے والے بچوں میں محمد عماد٬علی شان٬یاور عباس٬سعد عبداللہ٬حمزہ علی٬عبدالرافع و دیگر شامل تھے۔

(جاری ہے)

آر پی او سرگودھا ذوالفقار حمید نے مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کی کارکردگی کو سراہا اور بچوں ٬ ان کے والدین اور پرنسپل کو مبارکباد دی٬ آر پی او سرگودھانے مزید کہا کہ صحت مندانہ طرز زندگی گزارنے کے لیے تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی حصہ لینا چاہیے اس سے بچوں کی نشو ونما میں اضافہ ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :