ٹنڈوالہیار :زرعی زمین پر قبضہ کرنے پر مختلف برادریوں کے افراد کا احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 16:37

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2016ء)اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈوالہ یار کی جانب سے زمین کے کھاتے تبدیل کرانے اورزرعی زمین پر قبضہ کرنے پر مختلف برادریوں کے افراد کا احتجاجی مظاہرہ ٬اسسٹنٹ کمشنر اور اس کے بھائی ہماری زرعی زمین پرقبضہ کرنا چاہتے ہیں اور ہمارے خلاف جھوٹے کیس درج کراکر اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار گوٹھ حاجی ملوک ببر دیہہ بھانو کی نصر پور شھر کے تعلقہ و ضلع ٹندوالہ یار کے رہائشی افراد جان محمد ببر ٬عارف مھیسر ٬عبدالغفار ببر٬ خادم تھیبو ٬اشفاق بھٹی ٬ اور دیگر نے ٹنڈوالہ یار پریس کلب پر پریس کانفرنس اور احتجاجی مظاھرہ کرتے ہوئے کیا متاثرہ افراد نے کہا کہ ہمارے والد نے 1971 میں سروے نمبر 685,86,87, میں 8 ایکڑ زمین مندو خان راجپوت سے خریدی تھی جس پر اسسٹنٹ کمشنر ٹندوالہ یار ابراہیم عالمانی اس کے بھائی خالد محمود عالمانی ٬سھیل عالمانی ٬قبضہ کرنا چاہتے ہیں اور اسسٹنٹ کمشنر ابراہیم عالمانی اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے زمین کے کھاتے تبدیل کرانے سمیت زمین پر قبضہ کرانے کی غرض سے جرائم پیشہ افراد سلطوشر ٬غالب شر ٬سلامو شر٬ نظامو شر٬سمیت دیگر کی سرپرستی کر رہے ہیں جو دن رات فائرنگ کرکے علاقہ مکینوں کا جینا حرام کر کے بیٹھے ہیں اور طاقت کے نشے میں مست اسسٹنٹ کمشنر ابراہیم عالمانی ٬اس کے بھائی خالد محمود عالمانی ٬سھیل عالمانی روینیو مشینری کا ناجائز استعمال کر رہے ہیں اور ہمیں خوف ہے کے وہ ہماری زمین کے ریکارڈ میں ھیر پھیر کرانا چاہتے ہیں جبکہ روینیوکورٹ سے لیکر سپریم کورٹ میں کسی بھی کورٹ میں ان کے حق میں کوئی فیصلہ نہیں دیا ہے لیکن مذکورہ بااثر افراد ہمارے خلاف غیر قانونی ھتکڈوںسے باز نہیں آرہے ہیں اور A.C کی جانب سے زمین پر قبضے کے خلاف جب ڈپٹی کمشنر ٹندوالہ یار کو آگاہ کیا تو ڈپٹی کمشنر نے انکوائیری کے لیئے الزام کی زد میں آئے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ابراہیم عالمانی کو ہی مقررکردیا جبکہ ڈپٹی کمشنر کو چاہیئے کے وہ کسی ایماندار آفسر کو انکوائری کے لیئے نامزد کرے متاثرہ افراد نے کہا کے ہمیںخدشہ ہے کے ہماری زرعی زمین پر قبضے کی خاطر اسسٹنٹ کمشنر ابراہیم عالمانی اور اس کے بھائی ہماری پوری فیملی مزدوروں ھاریوں کو جانی اور مالی نقصان پہنچا سکتے ہیں انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان٬ چیف جسٹس آف سندھ چیف آف آرمی اسٹاف ڈی جی رینجرس آف سندھ ٬چیف سیکریٹری آف سندھ ٬آئی جی سندھ ٬سینئر میمبر بورڈ آف روینیو سندھ٬کمشنر حیدرآباد ٬صوبائی محتسب اعلی سندھ ٬سے مطالبہ کیا ہے کے وہ ہمیں اسسٹنٹ کمشنر ابراہیم عالمانی اور اس کے بااثر بھائیوں کے ظلم و ستم سے نجات دلائی اور ابراہیم عالمانی کو ان کے عہدے سے برطرف کیا جائے اور ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے اور ہماری زرعی زمین پر قبضہ کرانے والے ان بااثر افراد سے نجات دلائی جائے