حسینی حق سچ کا پرچم بلند اور ظالم جابر حکمران کے سامنے کلمہ حق ادا کرتے ہوئے جام شہادت نوش فرماتے ہیں ٬ممتاز حسین سہتو

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 16:37

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2016ء)جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری ممتاز حسین سہتو کا کہناتھا کہ حسینی حق سچ کا پرچم بلند اور ظالم جابر حکمران کے سامنے کلمہ حق ادا کرتے ہوئے جام شہادت نوش فرماتے ہیں اور اقتدار کے پجاری یزیدی حکومت کے مزے ٬عیش و عشرت کے لئے ہر غیر اسلامی حربے استعمال کرتے ہیں ٬ہم حسینی کردار اپناتے ہوئے ملک سے اسلام و ملک دشمن سرگرمیوں کرپشن٬منظور نظری٬اقربا٬ْ پروری٬خودکش حملوں انسانیت کی زندگیوں سے کھیلنے والوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوں ۔

خیرپور میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام شہدا؂ء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری ممتاز حسین سہتو نے کہاکہ ملک کو خانہ جنگی کی طرف لیجانے والے حکمرانوں سے چھٹکارے کے لئے محب وطن اسلامی اصولوں کے مطابق منشور پر عمل کرنے والوں کا ساتھ دیں تاکہ وہ ملک سے فرسودہ مفادپرستی والے نظام سے نجات دلاسکیں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں سابق امیر ضلع جماست اسلامی خیرپور در محمد خاصخیلی نے نو منتخب امیر ضلع جماعت اسلامی امتیاز حسین سہتو سے ان کے نئے منصب کا حلف اٹھوایا۔

نو منتخب امیر ضلع خیرپور امتیاز حسین سہتو نے کہا کہ خیرپور ضلع کے عوام بدامنی ٬سول ہسپتال میں ادویات کی مریضوں کو عدم فراہمی٬ڈاکٹروں کا سرکاری فرائض ادا کرنے کے بجائے صرف تنخواہیں حاصل کرکے فرائض اپنے نجی کلینک اور ہسپتالوں میں ادا کرنے میں مصروف اور مریض ہسپتالوں میں تڑپ رہے ہیں ۔صحت و صفائی سمیت دیگربنیادی سہولیات کا فقدان اور تھانہ کلچر کی وباء کا شکا ر ہونیوالوں میں پکنے والا لاوا پھٹ گیا تو اقتدار پسندوں کو بہاکر لیجائے گا ضلع انتظامیہ اور سندھ حکومت ہوش کے ناخن لیتے ہوئے ضلع بھر میں قیام امن٬تھانہ کلچر٬لینڈ وبضہ مافیا جو سرکاری اراضی کو دیمک کی طرح چاٹ کر ختم کرہے ہیں کے خلاف کاروائی عمل میں لاکر عوام کو ان کو درپیش مسائل سے نجات دلائی جائے تاکہ معاشرتی اصلاح ممکن ہوسکے۔