افریقہ کے جنوبی حصوں میں بدترین خشک سالی ٬ سنگینی کا خطرہ

خشک سالی سے افریقہ کے جنوبی حصے میں 18 ملین کے قریب افراد متاثر ہوئے ٬موزمبیق میں یہ تعداد ڈیڑھ ملین ہے

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 16:33

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ افریقہ کے جنوبی حصوں میں خشک سالی گزشتہ 35 برسوں کی بدترین سطح پر پہنچ گئی ہے جو آئندہمہینوں میں مزید بڑھے گی جس سے صورتحال سنگین ہوسکتی ہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب برائے ماحولیات میچاریا کا مائونے موزمبیق کی4 روزہ دورے کے بعد کہا کہ یہ بحران اب مزید سنگین ہو گیا۔اس خشک سالی سے افریقہ کے جنوبی حصے میں 18 ملین کے قریب افراد متاثر ہوئے ہیںجبکہ موزمبیق میں یہ تعداد ڈیڑھ ملین ہے۔انہوں نے بتایا کہ خشک سالی سے شدید متاثرہ علاقوں میں زمبابوے٬ ملاوی٬ لیسوتھو اور جنوبی مڈغاسکر شامل ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :