صدر پرناب مکھرجی آئندہ ہفتے نیپال کا تین روزہ دورہ کریں گے

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 16:15

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) بھارتی صدر پرتاب مکھرجی آئندہ ہفتے نیپال کا تین روزہ دورہ کریں گے ۔ ملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان سدھارکاردھالیلا نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صدر پرناب مکھرجی دو نومبر کو نیپال کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے ۔

(جاری ہے)

اپنے اس دورے کے مو قع پر بھارتی صدر اپنے نیپال ہم منصب بدھیادیوی اور نائب صدر ننداکشور کے علاوہ دیگر کے ساتھ ملاقاتیں کر کے دورطرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ انہو ںنے کہا کہ صدر کے اس دورے کا مقصد دوطرف تعلقات کو فروغ دینا ہے ۔ (جاوید)