یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ ایران کے دورے پر

ایرانی صدر حسن روحانی کے علاوہ اپنے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف کے ساتھ ملاقاتیں کریں گی

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 16:15

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) ایرانی سرکاری خبررساں ادارے نے بتایا ہے کہ یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ فیڈیریکا موگرینی شامی تنازعے پر بات چیت کے لیے ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گئی ہیں۔

(جاری ہے)

وہ اس دورے کے دوران ایرانی صدر حسن روحانی کے علاوہ اپنے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف کے ساتھ ملاقاتیں کریں گی۔ وہ تہران حکومت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے شام کے مسلح تنازعے کے سیاسی حل کے لیے ایرانی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کریں گی۔ ایران شامی صدر بشار الاسد کا حلیف تصور کیا جاتا ہے۔ وہ ایران سے قبل قبرص میں تھیں۔ ۔

متعلقہ عنوان :