مانسہرہ میں فشریز افسران کی غفلت کے باعث نایاب دیسی مچھلی کی نسل کشی کا سلسلہ جاری

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 16:08

مانسہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء) محکمہ فشریز افسران کی غفلت کے باعث نایاب دیسی مچھلی کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے٬ دریائے سرن سے ملحقہ آبادی کے مکینوں نے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے٬ دریائے سرن سے ملحقہ آبادیوں کے مکینوں نے اس حوالہ سے صحافیوں کو بتایا کہ دریائے سرن میں مچھلیوں کا شکار کرنے والے لوگ پائوڈر کے ذریعہ روزانہ ہزاروں کی تعداد میں چھوٹی مچھلیاں مار دیتے ہیں٬ محکمہ فشریز میں تعینات ملازمین گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کر رہے ہیں٬ دریائے سرن میں دیسی نایاب مچھلی کی نسل ختم ہو جا رہی ہے٬ عوامی و سما جی حلقوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سرن دیسی مچھلی کی نسل کشی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔