بیجنگ کے کوالٹی واچ ڈاگ کے سابق سربراہ کو کرپشن کے الزام میں 46ماہ قید و جرمانے کی سزا

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 16:05

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2016ء) بیجنگ پراڈکٹس کوالٹی سپرویژن و انسپکشن انسٹی ٹیوٹ کے سابق سربراہ سنلیو وی کو ایک مقامی عدالت میں گذشتہ روز رشوت ستانی پر 46ماہ قید کی سزا کا حکم سنایا ہے ٬ بیجنگ میں شن یی ڈسٹرکٹ کی عوامی عدالت کو بتایا گیا کہ سن 2005ء میں انسٹی ٹیوٹ کا سربراہ بنا ٬ 2009ء میں جب انسٹی ٹیوٹ نے بعض ٹیسٹنگ آلات خریدنے تھے تو اس نے مبینہ طورپر ایک کاروباری شخص وانگ کو جس نے آئندہ سال کنٹریکٹ حاصل کرلیا ٬مراعاتی معلومات سے آگاہ کر دیا ٬ جنوری 2013ء میں سن کے بار ے میں بتایا گیا کہ انہوں نے ایک اپارٹمنٹ کی خریداری کیلئے وانگ سے 500000یوآن (قریباً 74000امریکی ڈالر ) کا تقاضا کیا انہیں تحفے کے طورپر وانگ سے مجموعی طورپر 8000یوآن کی دو رقوم حاصل کرنے پر بھی سزادی گئی ہے ٬ عدالت نے سن کو 3سال اور 10ماہ قید کی سزا اور 200000یوآن جرمانے کی سزا کا حکم سنا یا ٬ عدالتی کارروائی کے موقع پر 300سے زیادہ افراد موجود تھے جن میں رپورٹر اور عام شہری شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :