سنگہوا یونیورسٹی کے آرٹ میوزیم میں چینی فن تعمیر کی قدیم مقامات کے خاکوں کی نمائش

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 16:05

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2016ء) سینکڑوں مہمانوں نے ٹسنگہوا یونیورسٹی کے آرٹ میوزیم میں جہاں مہمان لیانگ کے کئی تاریخی مقامات کے اصل خاکے دیکھ سکیں گے چینی ماہر فن تعمیر لیانگ سائی چینگ کے خاکوں پر مبنی ایک پگوڈا کے لکڑی کے ماڈل کو سراہا ہے ٬ نمائش دیکھنے کیلئے آنیوالے ایک آرٹ ٹیچر لائی فی نے کہا کہ ’’ یہ نہایت عملدہ ہے ‘‘٬1937ء میں لیانگ نے جو کہ تاریخی مقامات کو محفوظ کرنے کے بانی ہیں ٬شمالی چین کے صوبہ شان شی میں پگوڈا کا دورہ کیا ٬ قریباً 80سال بعد اس کی ڈرائنگ سے اس کا ماڈل بنایا گیا ٬ ’’ چین کی تعمیر ‘‘نمائش جو مارچ تک جاری رہے گی میں چینی فن تعمیر کے مطالعہ کی چینی سوسائٹی کے کام کو اجاگر کیا گیا ہے اور چین کے ماضی کو محفوظ کرنے کیلئے لیانگ اور ان کے ساتھیوں کی طرف سے کئے جانیوالے کام کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے ٬ ٹسنگہوا یونیورسٹی کے فن تعمیر سکول کے زانگ وائی یو کا خیال ہے کہ سوسائٹی کی طرف سے کیا جانیوالا کام چینی نوادرات کی بحالی اور محفوظ کرنے کے بارے میں بنیادی طورپر مختلف انداز فکر کے آغاز کی غمازی کرتے ہیں ٬ سوسائٹی نے جو 1930ء میں قائم کی گئی بلا امتیاز مختلف تنازعات کے جنہوں نے ملک کو اپنی لپیٹ میں لئے رکھا آئندہ سولہ سال کیلئے اپنے فیلڈرورک جاری رکھا ٬ سوسائٹی کے ارکان نے گیارہ صوبوں کا دورہ کیا اور تاریخی مفاد کی قریباً 3000عمارتوں کی فہرست تیار کی ٬ انہوں نے فن تعمیر کے منصوبے ڈرائنگز ٬ کنٹریکٹس اوردیگر مواد اکٹھا کیا جو کہ سب چین کے فن تعمیر کے ورثے کو محفوظ کرنے کیلئے توجہ پر مرکوز ہیں ٬ 1946ء میں جب فنڈز کی کمی کی وجہ سے سوسائٹی بدحالی کا شکار ہو گئی تو لیانگ نے کالعدم تنظیم کے بعض ساتھیوں کی مد د سے ٹسنگہوا فن تعمیر سکول قائم کیا ٬اگرچہ سوسائٹی اب بھی قصہ پارینہ بن چکی ہے تا ہم فن تعمیر کے خزانوں کا تحفظ ملک کی اجتماعی یادداشت کو برقراررکھنے کیلئے چین کے کام کا انتہائی اہم معیاروں میں شامل ہوتا ہے ۔