عراق میں شیعہ زائرین کے مرکز پر خودکش حملہ٬ 7 افراد ہلاک٬ 20سے زائد زخمی٬ہلاکتوںمیں اضافے کا خدشہ

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 16:05

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2016ء) عراق کے دارالحکومت بغداد میں شیعہ زائرین پر کیے گئے خودکش حملے میں 7 افراد ہلاک اور 20سے زائد زخمی ہوگئے٬ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں یہ حملہ شیعہ زائرین کے لیے بغداد کے مغربی حصے میں قائم ایک امدادی مرکز پر کیا گیا۔ اس امدادی مرکز پر شیعہ زائرین امدادی سامان حاصل کرنے کے لیے جمع تھے۔ ابھی تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ حالیہ کچھ عرصے کے دوران عراق میں خاص طور پر شیعہ علاقوں اور شیعہ اجتماعات کو جہادی تنظیم اسلامک اسٹیٹ نے خاص طور اپنے خودکش حملہ آوروں سے نشانہ بنایا ہے۔

متعلقہ عنوان :