چوبیس ملکوں اوریورپی یونین کابحیرہ راس کومحفوظ سمندری علاقہ قرار دینے پراتفاق

جنوبی سمندرکے تقریبات چھ لاکھ مربع علاقے میں 35 سال کیلئے ماہی گیروں پرپابندی ہوگی

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 16:05

ہوبارٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2016ء)چوبیس ملکوں اوریورپی یونین کے مندوبین نے اتفاق کیا ہے کہ انٹارکٹیکامیں بحیرہ راس دنیا کا سب سے بڑامحفوظ سمندری علاقہ بن جائے گا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں انٹارکٹیکاکے آبی حیاتیاتی وسائل کے تحفظ کے بارے میں کمیشن نے متفقہ طورپربحیرہ راس کومحفوظ سمندری علاقہ قرار دینے پراتفاق کیاہے۔جنوبی سمندرکے تقریبات چھ لاکھ مربع علاقے میں پینتیس سال کیلئے ماہی گیروں پرپابندی ہوگی۔