ہماری مسلح افواج پاکستان کو سرحدی خلاف ورزیوں کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں٬بھارتی وزیرد اخلہ کی بڑھک

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 16:04

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2016ء) بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے بڑھک مارتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری مسلح افواج پاکستان کو سرحدی خلاف ورزیوں کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں٬ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کا کہناہے کہ میں قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ بی ایس ایف اور فوج سرحدی خلاف ورزیوں پر پاکستان کو منہ توڑ جواب دے رہی ہیں ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے۔راجناتھ سنگھ نے کہاکہ اگر آج ہم دیوالی منارہے ہیں تو یہ صرف ہمارے فوجی جوانوں کی وجہ سے ہے ۔

متعلقہ عنوان :