غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایل ڈی اے کا آپریشن ‘ نو عمارتیں مسمار ‘ ایک سر بمہر

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 16:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2016ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹائون پلاننگ ونگ کے عملے نے گزشتہ روزمین بلیوارڈ واپڈا ٹائون ‘ لاہور ایونیو اور نجی رہائشی سکیم گل دامن سوسائٹی میںغیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کر کے نو عمارتیں مسمار اور ایک سر بمہر کر دی۔

(جاری ہے)

تعمیراتی قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رہائشی پلاٹوں پر تعمیر شدہ ان مکانوں کو کمرشل عمارتوں اور دکانوں میں تبدیل کر دیا گیا تھا ۔یہ عمارتیں واپڈا ٹائون کے پلاٹ نمبر91ای ٹو‘18ایف ٹو‘76ای ون ‘392ڈی تھری کے علاوہ پلاٹ نمبر 12‘13اور 14لاہور ایونیو ‘ کنٹرولڈ ایریا اور 114گل دامن سوسائٹی کالج روڈ پر تعمیر کی گئی تھیں۔