کالم نگار ٬ مصنف اور انسانی حقوق کے کارکن نوید خان حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 16:03

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء)پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما٬ پاکستان مسلم لیگ حقیقی کے بانی اور کالم نگار و مصنف نوید خان حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ۔

(جاری ہے)

انکی عمر 50برس تھی ٬ انکی نماز جنازہ ہفتہ کی شام بعد از نماز مغرب انکے آبائی گائوں ڈھوڈیال شنائی بالا نزد ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں ادا کی جائیگی۔ مرحوم نوید خان انسانی حقوق کے متحرک کارکن رہے ہیں اور انہوں نے سماج کے محروم اور پسے ہوئے طبقات کے حقوق کیلئے ہمیشہ آواز بلندکی ۔