جب کوئی عدالتی فیصلہ نہ مانے تواس کا علاج صرف ڈانڈا ہے‘ صدیق الفاروق

عمران خان کے دماغ میں کوئی خلل ہے جس کا انہیں علاج کرانا چاہیے ‘میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 15:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2016ء) چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ جب کوئی عدالتی فیصلہ نہ مانے تواس کا علاج صرف ڈانڈا ہے٬ عمران خان کے دماغ میں کوئی خلل ہے جس کا انہیں علاج کرانا چاہیے ۔ لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدیق الفاروق نے شیخ رشید کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جب نواز شریف لال حویلی جاتے توشیخ رشیدان کے پاں میں بیٹھتے تھے٬ آج نواز شریف کے خلاف باتیں کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے دعویٰ کیا کہ لال حویلی سے ملحقہ پانچ مرلے کے پلاٹ پرشیخ رشید نے قبضہ کیا ہواہے۔چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ نے پی ٹی آئی قیادت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے دماغ میں کوئی خلل ہے جس کا انہیں علاج کرانا چاہیے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دونومبر کو اسلام آباد میں کچھ نہیں ہوگا عوام نے مسلم لیگ (ن)کو مینڈیٹ دیا ہے اور ہم عوام کو ہی جواب دہ ہیں ۔صدیق الفاروق کا کہنا تھا کہ دھرنے والے اپنی کار کردگی دیکھ لیں دوہزار چودہ کے دھرنے کے بعد پی ٹی آئی نے جہانگیر ترین کے علاوہ کوئی اور نشست نہیں جیتی۔

متعلقہ عنوان :