پاکستان میں ہر قسم کی دہشت گردی میں بھارت براہ راست ملوث ہے٬ پاک مسلم الائنس

اگر بھارت نے پاکستان پر جارحیت کی تو 18 کروڑ عوام اسے عبرتناک سبق دینے کے لئے اپنی فوج کے شانہ بشانہ لڑیں گے٬ خواجہ سلمان

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 14:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2016ء) پاک مسلم الائنس کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر قسم کی دہشت گردی میں بھارت براہ راست ملوث ہے ۔ اگر بھارت نے پاکستان پر جارحیت کی تو 18 کروڑ عوام اسے عبرتناک سبق دینے کے لئے اپنی فوج کے شانہ بشانہ لڑیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مزار قائد سے متصل گراؤنڈ باغ جناح میں دفاع پاکستان اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

جلسے میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر پاک مسلم الائنس کے قائد خواجہ سلمان ٬چیئرمین امان اللہ خان٬وائس چیئرمین مولانا اصغر علی٬صدر کمال قالین والا٬ڈاکٹر عطااللہ٬ شیخ محمد فیروز اور دیگر نے خطاب کیا۔ امان اللہ خان نے کہا کہ بھارتی دہشت گردوں کی جانب سے ملک بھر خصوصاًً پولیس ٹریننگ سینٹر اور ملک بھر میں دیگر مقامات پر حملوں کئے گئے ہیں جس میں شہید ہونے والے فوجی اور پولیس نوجوانوں اور شہریوں کی قیمتی جانوں کا حساب بھارت سے ضرور لیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے جارحیت کی تو پاکستان کے محب وطن بنگالی اپنی فوج کے ساتھ اگلے مورچوں میں لڑنے کے لئے تیار ہیں۔مقررین نے کہا کہ اگر بھارت نے جارحیت کی تو ملک میں بسنے والے 30 لاکھ بنگالی اپنے خون کا آخری قطرہ بہانے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔پاکستان کے عوام جنگ نہیں چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کا مسلمان دشمن وزیر اعظم نریندر مودی جس پر جنگی جنون طاری ہے اگر وہ جارحیت کرے گا تو پاک فوج اور عوام اسے سبق سیکھا دیں گے۔

اس موقع پر قرار داد بھی منظور کی گئی جس میں پاکستان میں جہاں کہیں بھی خودکش حملے اور بم دھماکے یا کسی بھی قسم کی تخریبی کارروائی ہورہی ہے اس میں بھارت براہ راست ملوث ہے۔ اگر بھارت نے پاکستان پر جارحیت کی تو 18 کروڑ عوام اسے عبرتناک سبق دینے کے لئے اپنی فوج کے شانہ بشانہ لڑیں گے۔

متعلقہ عنوان :