ملاکنڈ ‘امام اعظم ابو حنیفہؒ کانفرنس کل ہریان کوٹ میں منعقد ہو گی

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 14:23

ملاکنڈ۔29اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء)امام اعظم ابو حنیفہؒ کانفرنس آج’’30اکتوبر‘‘ صبح 8بجے ہریان کوٹ تحصیل درگئی میں زیر صدارت مفتی کفایت الله ضلعی امیر جمعیت علماء اسلام ملاکنڈ منعقد ہو گی ۔ عظیم الشان کانفرنس کے موقع پر محمد عزیز الرحمان ہزاروی مہمان خصوصی ہونگے ۔

(جاری ہے)

کانفرنس سے سابق ایم این اے مولانا محمد قاسم ٬ مولانا محمد ندیم ٬ممبر صوبائی اسمبلی مفتی فضل غفور ٬ سید گوہر علی شاہ ٬ قاری اکرام الحق ٬ قاری افتخار احمد ٬ مولانا محمد عباس اور مفتی عبد القیوم خطاب کرینگے ۔ امام اعظم ابو حنیفہ ؒکانفرنس کے منتظمین نے اسلام پسند عوام سے اس بابرکت مجلس میں بر وقت شرکت کی اپیل کی ہے ۔