ستمبر کا شتہ کماد میںمسور کی مخلوط کاشت آمدن میں اضافہ‘ زمین کی زرخیزی ‘فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کا سبب بنتی ہے٬ محکمہ زراعت

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 14:22

لاہور۔29 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو مطلع کیا ہے کہ ستمبر کا شتہ کماد میںمسور کی مخلوط کاشت نا صرف آمدن بڑھانے اور مخلوط کاشت سے زمین کی زرخیزی بلکہ فی ایکڑ پیداوار میں بھی اضافہ کا سبب بنتی ہے٬ محکمہ کے ترجمان نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ کمادمیں مسور کی مخلوط کاشت کیلئے فصل کے چارفٹ کے فاصلے پر کاشتہ کماد کی دولائنوں کے درمیان وتر حالت میں مسور کا بیج بذریعہ سنگل روڈرل کاشت کریں٬ انہوںنے کہاکہ زیادہ رقبہ پر کاشت کیلئے پھالے ایڈجسٹ کرکے کلٹیویٹر کے ساتھ پورالگاکرکاشت کریں٬ انہوںنے کہاکہ چارفٹ پر کاشتہ کماد میں مسور کی 2تا3لائنیں جبکہ اڑھائی فٹ پر کاشتہ کماد میں ایک لائن کاشت کی جائے٬ کاشتکار مسور کی بھرپور پیداوار حاصل کرنے کیلئے کاشت 15نومبر تک مکمل کریں٬مسور کی مخلوط کاشت کے لئے ترقی دادہ اقسام کا منظور شدہ بیج 5سے 6 کلوگرام فی ایکڑ استعمال کرکے مسور کی بہتر دیکھ بھال کے ذریعے 10تا12من فی ایکڑ سے زائد پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے۔