ایرانی باد شاہ کے مزار کے گرد خانہ کعبہ کی طرح طواف٬لاکھوں افرادکی شرکت

خمینی سلسلے کے بانی بادشاہ قورش کا قومی دن منایاگیا٬دنیا اس نام سے واقف تک نہیں

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 14:13

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2016ء) ایران میں اسلام کے نام نہاد نام لیواؤں نے اپنے بادشاہوں اور مزعومہ بزرگ ہستیوں کو (نعوذ باللہ) اللہ کا درجہ دے رکھا ہے۔ اس کی ایک بڑی مثال ایران میں خمینی سلسلے کے بانی بادشاہ ’قورش‘ سے منسوب مزار سے لی جا سکتی ہے جہاں ہر سال لاکھوں ایرانی جمع ہو کر دیگر عبادات کے ساتھ ساتھ مزار کا ایسے طواف کرتے ہیں جیسے مسلمان بیت اللہ کا طواف کرتے ہیں۔

عرب ٹی وی کے مطابق ایرانی بادشاہ ’قورش‘ کا ’جنم دن‘ 29 اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔ اس دن کے موقع پر ایران بھر سے لاکھوں لوگ بادشاہ کے مزار پر کئی روز پہلے ہی آنا شروع ہو جاتے ہیں۔ انتیس اکتوبر کو مزار پر طواف کا اہتمام کیا جاتا ہے اور لاکھوں زائرین آنجہانی بادشاہ کے مزار کا طواف کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایران کی طرف سے ’قورش‘ بادشاہ کا دنیا عالمی سطح پر منائے جانے کا دعویٰ کیا جاتا ہے مگر ایران سے باہر دنیا کا ایسا کوئی طبقہ یا ادارہ ’یوم قورش‘ کیا منائے گا اس کے نام تک سے واقف نہیں ہے۔

ایران میں سرکاری سطح پر اس دن کو منانے کے لیے ایرانیوں کو سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ اس روز ایرانی نہ صرف بادشاہ کی تاریخ پیدائش مناتے ہیں بلکہ عرب وعجم کے درمیان نفرت کے مظاہر کا بھی ارتکاب کیا جاتا ہے۔ فارسی زبان میں نعروں پر مبنی بینرز اور کتبے لہرائے جاتے ہیں جن پر عربوں کے خلاف نفرت آمیز نعرے درج ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :