محصور شامی باغیوں کی طرف سے محاصرہ توڑنے کی کوشش

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 13:53

دمشق ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء) شامی شہر حلب کے محصور باغیوں نے حکومتی فوج کی جانب سے تقریباً ایک مہینے سے جاری محاصرے کو توڑنے کے لیے حملہ شروع کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شامی صدر بشار الاسد کی فوج کو باغیوں کی جانب سے شدید شیلنگ٬ لڑائی اور کار بم حملوں کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

اِس تازہ لڑائی میں شمالی شامی شہر میں فوج اور اتحادی باغیوں کے کم از کم اٹھارہ جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے روسی جنگی طیاروں کے حملوں کو شروع کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ کریملن کے مطابق صدر پوٹن کا خیال ہے کہ اٴْن کے جنگی طیاروں کے حملے دوبارہ شروع کرنے کے لیے وقت نامناسب ہے۔