جنوبی کوریاکی صدر نے 10 اعلیٰ حکومتی اہلکاروں کے استعفے طلب کر لیے

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 13:53

سیئول۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء) جنوبی کوریا کی خاتون صدر پارک گن ہے نے اپنی حکومت کے 10 سینیئر اہلکاروں کو فوری طور مستعفی ہونے کا حکم دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے اپنی ایک دوست چوئی سٴْون سل کو نوازنے پر قوم سے معذرت بھی کی ہے۔

(جاری ہے)

خاتون صدر کا یہ اعلان ہفتہ کو اِس اسکینڈل کے سامنے آنے کے بعد ایک عوامی مظاہرے سے قبل سامنے آیا ہے۔ جس خاتون کو نوازا گیا٬ وہ اٴْن کی تقریر نویس تھی اور حکومتی معاملات میں مداخلت بھی کرتی رہتی تھیں۔ صدر ہًے کی مقبولیت اِس اسکینڈل کی وجہ سے بہت کم ہو کر رہ گئی ہے۔