محکمہ لائیوسٹاک پنجاب کی طر ف سے صوبہ کے مختلف اضلاع کی غریب خواتین میںبھیڑبکریوں کی مفت تقسیم کا سلسلہ جاری٬محکمہ کی موبائل ٹیمیں گھر گھر جا کر جانوروں کو مفت حفاظتی ٹیکہ جات وکرم کش ادویات بھی فراہم کر رہی ہیں٬ترجمان

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 13:41

لاہور۔29 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء) محکمہ لائیوسٹاک کے ترجمان نے بتایا ہے کہ محکمہ کی طر ف سے مفت روز گار کی فراہمی کے تحت صوبہ بھر کے مختلف اضلاع کی غریب خواتین میںبھیڑبکریوں کی مفت تقسیم کا سلسلہ جاری ہے اور اس ضمن میں ضلع میں گزشتہ روز 185غریب خواتین میں370بھیڑبکریاں مفت تقسیم کی گئیں ٬ محکمہ لائیوسٹاک کے ترجمان کے مطابق محکمہ کی طرف سے دیہی علاقوں کی غریب خواتین میں جانورمفت تقسیم کرنے کا یہ احسن اقدام بنیادی طورپر ان کے لئے باعزت روزگار کااہتمام ہے٬انہوںنے مزید کہاکہ تاریخ میں پہلی مرتبہاعلیٰ نسل کے جانورمفت تقسیم کئے جارہے ہیں جس سے دیہات میں غریب عورتوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے٬انہوں نے کہا کہ دیہی خواتین مذکورہ بکریوں کے ذریعے اپنا معیار زندگی بہتر کر سکیں گی جبکہ ان کے بچوں کو بہتر تعلیم کے مواقع میسر آئیں گے ٬ ترجمان نے مزید بتایا کہ محکمہ لائیوسٹاک کی طرف سے صاف اور شفاف طریقے سے یہ تمام جانور میرٹ پر تقسیم کئے جا رہے ہیں جبکہ محکمہ کی موبائل ٹیمیں گھر گھر جا کر جانوروں کو مفت حفاظتی ٹیکہ جات اورکرم کش ادویات فراہم کر تی رہیں گی جس سے جانوروں کی پیداوارمیں اضافہ ہوگا اوروہ بیماریوں سے محفوظ رہیںگے٬انہوں نے بتایا کہ پنجاب بھرکے مختلف اضلاع میں جانوروں کی مفت تقسیم جاری ہے جس میں جھوٹیاں٬ ویہڑیاں٬ بھیڑ٬بکریاں غریب عورتوں کو دی جا رہی ہیں اور انشاء اللہ محکمہ آئندہ بھی جانوروں کی تقسیم جاری رکھے گا۔

متعلقہ عنوان :