مصر میں دستی بم کے دھماکے میں ایک شخص ہلاک ٬ ایک زخمی

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 13:38

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2016ء) مصری دار الحکومت قاہرہ میں دستی بم کے دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق قاہرہ کے علاقہ عین شمس کے سوئیز پل کے قریب اس وقت زوردار دھماکا ہوا جس وقت سکیورٹی فورسز کی ایک گاڑی وہاں سے گزررہی تھی٬ دھماکا دیسی ساختہ بم سے کیا گیا تھا۔اگرچہ سکیورٹی اہلکار دھماکے میں محفوظ رہے تاہم دو راہگیر شدید زخمی ہوگئے جن میں سے ایک زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں انتقال کرگیا۔یاد رہے گزشتہ ہفتہ نامعلوم مسلح افراد نے مصری فوج کے برگیڈیئر جنرل عادل رجائی کو انکی رہائش گاہ کے قریب فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :