ہیلری کی انتخابی مہم کے سربراہ نے ایف بی آئی سے دوبارہ تحقیقات بارے بیان کی وضاحت مانگ لی

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 13:38

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2016ء)ہیلری کلنٹن کی انتخابی کیمپین کے سربراہ جان پوڈیسٹا نے ایف بی آئی کے سربراہ سے کہا کہ وہ دوبارہ تحقیقات کے حوالے سے اپنے بیان کی وضاحت کریں۔امریکی میڈیاکے مطابق جان پوڈیسٹا کا کہنا تھا کہ ایف بی آئی کے سربراہ امریکی عوام کو اس حوالے سے مزید معلومات فراہم کریں کہ وہ اب کن امور پر تحقیقات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

جان پوڈیسٹا کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ نئی تحقیقات کے نتائج بھی کچھ زیادہ مختلف نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ایف بی آئی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے ایک بار پھر ہلیری کو صدارت کے لیے غیر موزوں قرار دیا ہے۔ریاست نیو ہمشائر میں ایک ریلی سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ہلیری کو مجرمانہ عزائم کے ساتھ اوول آفس جانے سے روکنا ہوگا۔ انہوں نے ایف بی آئی اور محکہ خارجہ کے اقدامات کو جرات مندانہ قرار دیا۔صدر باراک اوباما نے آئندہ ہفتے ہلیری کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ ہلیری الیکشن کیمپین کے مطابق صدر اوباما اہم ریاستوں اوہائیو ٬ رالے اور شمالی کیرولائنا میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔